1 جون 2011
وقت اشاعت: 9:59
وائٹ ہاؤس میں محفل موسیقی، صدر اوباما بھی گنگنا اٹھے
واشنگٹن: امریکی صدر براک اوباما اور ان کی اہلیہ رقص و موسیقی کے بڑے دلدادہ ہیں اور اکثر موسیقی کی محفلوں میں یہ جوڑا رقص کرتا نظر آتا ہے اور جب محفل اپنے گھر میں ہوتو پھر کیا ہی کہنا۔
وائٹ ہاؤس میں امریکی نوجوان طالبعلموں کے ساتھ صدراوباما اور اہل خانہ نے محفل موسیقی کا انعقاد کیا ساٹھ کی دہائی کے گانوں پرمبنی اس کانسرٹ نے وائٹ ہاؤس کی رونق دوبالا کردی۔ صدر اوباما اسٹیو وانڈر کے گانے یو آر دی سن شائن ٹو مائی لائف کو ساتھ ساتھ گنگناتے رہے۔