1 جون 2011
وقت اشاعت: 10:0
گوگل کا کھانا پکانے کی ترکیبوں پر مشتمل سروس کا اجراء
سان فرانسسکو : امریکی سرچ انجن گوگل نے کھانا پکانے کی ترکیبوں پر مشتمل خصوصی سروس کا اجراء کر دیا۔ گوگل کی پراڈکٹ مینجر کیوی گوئل نے بتایا کہ سرچ انجن نے دنیا بھر کے کچن تک رسائی کے لئے کھانا پکانے کی ترکیبوں پر مشتمل ”ریسپی ویو“ کے نام سے خصوصی سروس شروع کی ہے جس کے ذریعے آپ یہ پتہ لگا سکیں گے کہ آپ کو کس وقت کون سا کھانا پکانا چاہئے ۔ اس کے علاوہ نئی سروس کے ذریعے دنیا بھر میں پکائی جانے والی کھانے کی مختلف ڈشوں کے اجزائے ترکیبی اور ان میں استعمال ہونے والی اشیاء کی درست مقدار کا تعین بھی کیا جا سکے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر یہ سروس امریکہ اور جاپان میں فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گوگل کی نئی سروس کی خصوصیت یہ ہے کہ اس کے ذریعے آپ مطلوبہ کیلوریز کی مقدار کے حساب سے اپنے لئے مناسب ڈش کا چناؤ کرسکتے ہیں۔