1 جون 2011
وقت اشاعت: 9:59
امریکیوں کی پاکستان کے متعلق خبروں میں دلچسپی بڑھ گئی
نیویارک: تازہ سروے کے مطابق امریکی شہریوں کی عراق اور افغانستان کے بعد پاکستان کے متعلق خبروں میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔ سروے کرنے والے عالمی ادارے فیو ریسرچ کے مطابق امریکی شہریوں کی اکثریت یعنی ستر فیصد سے زائد لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ افغانستان، عراق، شمالی کوریا میں کیا ہورہاہے۔
کچھ برطانیہ، کینیڈا اور یورپ کی خبروں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ تاہم تازہ سروے کے مطابق ساٹھ فیصد امریکیوں کا کہناہے کہ وہ جاننا چاہتے ہیں کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں امریکا کے اہم اتحادی پاکستان میں کیا ہورہاہے۔ عرب دنیا میں اصلاحاتی تحریک کے بعد کچھ لوگوں مصر اور لیبیا کے خبروں میں دلچسپی کی ہے۔