1 جون 2011
وقت اشاعت: 10:2
پاکستان پوسٹ نے لیبیا کیلئے سروسز معطل کردیں
کراچی : پاکستان پوسٹ نے لیبیا میں جاری کشیدہ صورتحال کے تناظر میں وہاں کیلئے ڈاک سروسز حالات معمول پر آنے تک معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان پوسٹ کی طرف سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق لیبیا میں ڈاک سروسز جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔سروسزکی معطلی کا فیصلہ فوری نافذالعمل ہوگا ۔ محکمہ ڈاک نے اپنے صارفین سے بھی درخواست کی ہے کہ حالات معمول پر آنے تک اپنی ڈاک، قیمتی اشیاء اور سامان لیبیا کیلئے نہ بھجوائیں ۔