1 جون 2011
وقت اشاعت: 10:4
دبئی ،گلف فوڈ فیسٹیول کاآغاز
دبئی : دبئی میں گلف فوڈ فیسٹیول شروع ہوگیا ہے۔ جس میں تین ہزارآٹھ سواسٹالز لگائے ہیں منتظمین کا خیال ہے کہ فیسٹیول میں پچپن ہزار سے زائد افراد شریک ہوں گے۔
دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے فوڈ فیسٹویل کا افتتاح کیا۔پاکستانی پویلین میں چاول کی فروخت پر توجہ دی گئی ہے۔ وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان کے شیخ عثمان نے کہا کہ چاول پاکستان کی دوسری سب سے بڑی برآمدات ہیں۔
پاکستان سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات فاطمہ منیر، فواز اور افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان سے خوراک اور جوس بڑی مقدار میں برآمد کیے جاسکتے ہیں۔ اس سلسلے میں مشرق وسطیٰ پاکستانی برآمدات کیلئے بہت منافع بخش مارکیٹ ثابت ہوسکتی ہے۔