1 جون 2011
وقت اشاعت: 10:4
دبئی:نواز شریف پر لکھی گئی کتاب میرا قائد توجہ کا مرکز
دبئی : مسلم لیگ نواز کے قائد میاں نواز شریف پر لکھی گئی کتاب میراقائد دبئی میں توجہ کا مرکز بن گئی۔ میرا قائد مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری نورالحسن تنویر نے تصنیف کی جو اس کی تقریب رونمائی میں موجود تھے۔
اس موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے کتاب کی تعریف کی اور مصنف کی ادبی کاوشوں کو سراہا۔ تقریب میں معروف کالم نگار عرفان صدیقی کی کتاب مکہ مدینہ کی بھی رونمائی ہوئی۔