1 جون 2011
وقت اشاعت: 10:6
برازیل میں ڈاگ کارنیول،کتے بھی فیشن کی دوڑ میں شریک
برازیلیہ : برازیل میں ہوا خوبصورت کتوں کا کارنیوال جس میں کتوں نےسپر ہیروز اور جوکروں جیسے کپڑے پہن کر داد وصول کی۔ فیشن اب صرف انسانوں تک ہی محدود نہیں رہا بلکہ اب یہ جانوروں تک بھی پھیل گیا ہے۔
برازیل میں جب کتوں کا سالانہ میلہ ہوا تو وہاں موجود کتوں نے بھی خوب فیشن کیا اور اپنے منفرد گیٹ اپ سے شائقین کو محظوظ کیا۔کسی کتے نے بال رنگوائے تو کسی نے سپر ہیرو بننے کی کوشش کی۔برازیل کا ڈاگ کارنیوال پانچ مارچ تک جاری رہے گا۔