تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 10:5

اےآروائی احساس ماڈل ولیج تعمیر کرےگا

ڈی جی خان : ڈیرہ غازی خان کے علاقہ رکھ امبرین میں پچاس ایکڑ اراضی پر اے آروائی احساس ماڈل ولیج تعمیر کیاجائےگا جس کے لیے حکومت پنجاب اور خواجہ غریب نواز ویلفئیر ٹرسٹ کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے۔



حکومت پنجاب نے احساس ماڈل ولیج کی تعمیر کے لیے پچاس ایکڑ اراضی فراہم کی ہے ،جس پر تمام تعمیراتی ، ڈیزائننگ اور ڈیلیوری کا کام تعمیر انٹرنیشنل کرے گا۔اس سلسلے میں مفاہت کی یادداشت پر حکومت پنجاب کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ خالد شیر دل جبکہ اے آروائی کی جانب سے حاجی عبدالرؤف نے دستخظ کیے ۔



اس موقع پر تعمیر انٹرنیشنل کےچیف ایگزیکٹو سعیدزبیری اورڈی سی اوڈیرہ غازی خان افتخار سہو بھی موجود تھے۔ بعدازاں خالد شیر دل نے منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی نجی شعبہ کے تعاون سے بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.