1 جون 2011
وقت اشاعت: 10:4
امریکہ میں سیاہ فام باشندوں اور قیدیوں پر بدترین طبی تجربات
نیویارک : امریکہ میں قیدیوں، مریضوں، معذوروں اور غریب سیاہ فام شہریوں پر بدترین طبی تجربات کا انکشاف ہوا ہے۔ ان لوگوں کے جسموں میں کینسر، ہیپاٹائٹس اور دیگر امراض کے سیل اور وائرس داخل کئے گئے۔
امریکی نیوز ایجنسی کے مطابق یہ تجربات ماضی میں چالیس اور ساٹھ کے عشروں میں کئے گئے۔ نیویارک ، میری لینڈ، الباما کنیکٹیکٹ مختلف بیماریوں کی تشخیص کے لئے بدترین اور غیر انسانی طریقے استعمال کئے گئے۔ اس عرصے میں کرائی گئی اسٹڈیز سے پتہ چلتا ہے کہ کینسر، فلو، ہیپاٹائٹس اور دیگر وبائی امراض کی رفتار اور انکے علامات معلوم کرنے کے لئے غریب سیاہ فارم افراد، مریضوں، معذوروں اور قیدیوں میں ان بیماریوں کے سیل اور وائرس انجکشن کے ذریعے داخل کئے جاتے تھے۔ جس سے متعدد افراد کی اموات واقع ہوئی۔ اسی طرح زخمی افراد پر بھی اسی قسم کے تجربات کئے گئے۔
امریکی نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی حکام نے تسلیم کیا ہے کہ ماضی میں امریکا اس قسم کی غیر انسانی اور ظالمانہ طبی تجربات کرتا رہا۔ نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی ڈاکٹرز کی جانب سے اختیار کیا گیا یہ طرز عمل نازی ڈاکٹرز کے یہودیوں پر کئے گئے تجربوں سے قطعی مختلف نہیں تھا۔