5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 22:20
ٹوکیو: جاپان میں نئی بلٹ ٹرین کا افتتاح کردیا گیا
ٹوکیو: جاپان میں نئی بلٹ ٹرین کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ جدید ٹرین تین سو بیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکتی ہے۔ افتتاحی تقریب میں ریلوے حکام نے شرکت کی۔
ٹرین نے ٹوکیو سے شمالی جاپان کا افتتاحی سفر کیا۔ سبز، گلابی اور سلور رنگ کی ٹرین کا نام ہیابوسا رکھا گیا ہے۔ ٹرین میں انفرادی اسٹڈی لائٹس کی سہولت بھی ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ ٹرین ماحول دوست اورشاندار کاکردگی کی حامل ہے۔ جاپان میں تیز رفتار ٹرینوں کے سلسلے کا آغاز انیس سو چونسٹھ میں شروع کیا گیا۔