تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
7 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

جھاڑ کھنڈ میں مشتعل جنگلی ہاتھیوں کا دیہات پر حملہ

نئی دہلی : بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں مشتعل جنگلی ہاتھیوں نے دیہات پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ بھارتی خبررساں ادارہ کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز بھارت کی ریاست جھاڑ کھنڈ میں 15 سے زائد مشتعل جنگلی ہاتھیوں نے حملہ کرکے تباہی مچا دی جبکہ ایک دیو قامت ہاتھی نے ایک بوڑھی خاتون کو سونڈ سے اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا جس کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہو گئی۔



دیہاتیوں کے مطابق ہاتھیوں کی یلغار کو روکنے کیلئے دیہات کے اطراف میں جھاڑیوں کو آگ لگا دی گئی جس کے بعد ہاتھی جنگل کی جانب واپس لوٹ گئے۔ دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی ایسے واقعات کے بعد محکمہ حیوانات کو مطلع کیا جا چکا ہے تاہم حکام کی جانب سے کوئی حفاظتی اقدامات نہیں کئے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.