6 مارچ 2011
وقت اشاعت: 12:20
سبی میلے کے چوتھے روز ہارس اینڈ کیٹل شو
سبی : سبی میلہ چوتھے روز بھی جاری ہے ۔ میلے میں آج ہارس اینڈ کیٹل شو سمیت دیگر شوز پیش کئے جارہے ہیں ۔جس میں لوگ بڑی تعداد میں شرکت کررہے ہیں۔
بلوچستان کے شہر سبی میں جاری میلہ پوری آب وتاب کے ساتھ جاری ہے میلے میں شرکت کےلیے صوبے بھر سے لوگ پہنچے ہیں جبکہ خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہے ۔ میلے میں آج کیٹل شو ہورہا ہے جس کے لیے ملک بھر سے خوبصورت اور صحت مند جانور لائے گئے ہیں۔