تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
8 مارچ 2011
وقت اشاعت: 11:37

شٹل ڈسکوری آخری خلائی سفر مکمل کرنے کےبعد زمین کی طرف روانہ

کیپ کینوریل : شٹل ڈسکوری اپنا آخری خلائی سفر مکمل کرنے کےبعد بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے زمین کیلئے روانہ ہوگئی۔ شٹل ڈسکوری دو دنوں کے سفر کے بعد زمین پر واپس پہنچے گی۔



ڈسکوری کا یہ انتالیسواں اور آخری خلائی مشن ہے۔اسے پہلی مرتبہ انیس سو چوراسی میں خلاء میں روانہ کیا گیا تھا۔ ڈسکوری اپنی عمر کے تقریباً تیس سال پورے کرچکی ہے۔ اور وہ اپنی پہلی پرواز کے بعد سے اب تک تیئیس کروڑ کلومیٹرز کا فاصلہ طے کرچکی ہے۔ شٹل ڈسکوری کے ریٹائرڈ ہونے کے بعد اسکو واشنگٹن کے سمتھ سونین میوزیم میں نمائش کیلئے رکھ دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.