تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
8 مارچ 2011
وقت اشاعت: 12:49

خواتین کےعالمی دن پر اے آر وائی نیوز کی خصوصی نشریات

کراچی: دنیا بھر میں آج خواتین کا دن منایا جارہا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے اے آر وائی ڈیجیٹل پر خصوصی نشریات پیش کی جارہی ہیں۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لئے اے آر وائی نے بھی خصوصی اہتمام کیا ہے اور اس سلسلے میں ایک خصوصی پروگرام شانہ بشانہ پیش کیا گیا۔ جس میں اے آر وائی میں ملازمت کرنے والی خواتین کو سراہاگیا جبکہ ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کی زندگیوں کی ایک جھلک بھی دکھائی گئی ۔



۔صرف یہی نہیں بلکہ کھیل کے میدان میں خواتین کیا کارنامے انجام دے سکتی ہیں اسے آزمانے کے لئے اے آروائی نے خواتین کے کرکٹ میچ کا بھی انعقاد کیا۔ خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے اے آر وائی نیوز پر خواتین کے مسائل اور دیگر پہلووں پر روشنی ڈالنے کے لئے نیوز رپورٹس اور پروگرامز بھی دکھائے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.