8 مارچ 2011
وقت اشاعت: 15:0
بھارت میں خاتون ڈرائیور کیلئے تاریخی ٹرین چلانے کا اعزاز
دکن : عالمی یوم خواتین کے موقعے پر بھارت میں خاتون ڈرائیور کو ترقی دیکر تاریخی ٹرین دکن کوئین چلانے کا اعزاز دے دیا گیاہے۔
دکن کوئین انیس سو تیس سے بھارت کے شہر ممبئی اور ریاست پونہ کے درمیان چل رہی ہے۔ اس ٹرین کو چلانا بھارت میں بڑا اعزاز سمجھا جاتاہے۔ بھارتی حکومت نے عالمی یوم خواتین کے مناسبت سے خاتون ٹرین ڈرائیور سریخا یادیو کو اس ٹرین کا ڈرائیور مقرر کردیاہے۔ سریخ یادیو انیس سے سو نواسی سے بھارتی ریلوے میں بحیثیت نائن ڈرائیور شامل ہوئیں اور دوہزارمیں مکمل ڈرائیور بن گئیں ۔