8 مارچ 2011
وقت اشاعت: 15:33
پیرو: 1000 سالہ پرانا مندر دریافت
پیرو: پیرو میں ماہرین آثار قدیمہ نے ہزار سال پرانا مندر دریافت کیا ہے جس کے نقش و نگار دیکھنے والوں کو حیران کر رہے ہیں ۔ شمالی پیرو کے علاقہ میں دریافت کئے گئے اس مندر میں قدیم تہذیب کے مطابق انسانی جانوں کی قربانی دی جاتی تھی۔ ماہرین آثارقدیمہ کا کہنا ہے کہ یہ عمارت مٹی سے بنے ہوئی ہے اور اب تک اس کی اچھی حالت حیرت انگیز ہے۔ ہزار سالہ پرانی اس عمارت کو جلد ہی عوام کے لئے کھول دیا جائے گا ۔