تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
8 مارچ 2011
وقت اشاعت: 22:6

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر میں تقریبات کا انعقاد

کراچی : دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں دنیا کے کونے کونے میں خواتین تنظیموں کی جانب سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔ چین میں اس دن کو منانے کیلئے ہاؤس وائیوز اور دیگر کئی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ بھارت میں خواتین نے پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرہ کیا اور لوک سبھا میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے زیر التوا بل کی منظوری کا مطالبہ کیا۔



فلپائن میں ہزاروں خواتین دارالحکومت منیلا میں جمع ہوئیں اور مختلف شعبوں میں کام کرنے والی خواتین کی صحت کے حوالے سے قانون سازی کا مطالبہ کیا۔ اٹلی کی خواتین کا کہنا تھا کہ ان کے پاس اس دن کو منانے کیلئے بہت کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے وزیراعظم کو جنسی اسکینڈل جیسے مقدمات کاسامنا ہے اور خواتین کی صورتحال دگر گوں ہے۔ تیونس میں خواتین نے لیبیا سے آنیوالے پناہ گزینوں کی مدد کر کے خواتین کا عالمی دن منایا جبکہ مصری خواتین کا کہنا ہے کہ ملکی انقلاب میں ان کے کردار کو سراہا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.