9 مارچ 2011
وقت اشاعت: 12:46
ماسکو کی سینٹرل گیلری میں عالمی آرٹ میلہ
ماسکو : روس کے دارالحکومت ماسکو کے ریڈ اسکوائر میں لگ گیا ہے مجمع دنیا بھر سے آئے ہوئے فنکاروں کا جہاں خوبصورت پینٹنگز سے لے کر حیران کر دینے والی گڑیوں کی نمائش کی گئی ہے۔
ماسکو کے ریڈ اسکوائر کی سینٹرل گیلری میں پانچویں بین الاقوامی آرٹ میلے کا آغاز ہوا ہے جہاں چودہ ممالک سے آئے ہوئے دو سو سے زائد فنکار اپنی تخلیقات کے ساتھ موجود ہیں ۔ اس آرٹ میلے میں خوبصورت تصاویر اور مجسموں کے ساتھ ساتھ ایسی گڑیوں کی نمائش بھی کی گئی ہے جنہیں دیکھ کر ان کے حقیقی ہونے کا گمان ہوتا ہے۔