تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
9 مارچ 2011
وقت اشاعت: 12:21

لیبیا:خاتون اول بیس ٹن سونے اور ائیر لائن کی مالکن

طرابلس : مصر کے سابق صدر حسنی مبارک اور تیونس کے برطرف صدرکی بیگمات کی طرح لیبیا کی خاتون اول بھی سونا ذخیرہ کرنے کی شوقین نکلیں، ایک رپورٹ کے مطابق ان کے پاس بیس ٹن سونا ہے جبکہ ایک ایئرلائن کی بھی مالک ہیں۔



لبیا کی یہ خاتون اول صفیہ فرکاش جن کے تیونس کی خاتون اول سے بھی دیرینہ مراسم تھے ایک ائیر لائن کمپنی کی مالک ہیں ۔ اور ساتھ ہی بیس ٹن سونا بھی رکھتی ہیں۔ صفیہ فرکاش ال براسی معمر قذافی کی دوسری اہلیہ ہیں اور چارٹرڈ طیاروں میں سفر کرتی ہیں۔ من پسندگاڑیوں کی قطاریں بھی اردگردلگی رہتی ہیں۔میڈیامیں آنےوالی مختلف خبروں کےمطابق بیس ٹن سونا اور ائیر لائن کی ملکیت تو صرف ظاہر کی گئی دولت ہے جبکہ خاتون اول اس سے کہیں زیادہ دولت کی مالکہ ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.