9 مارچ 2011
وقت اشاعت: 21:27
جرمن سیاحتی میلے میں 188 ممالک کی شرکت
برلن : جرمنی میں سیاحت کے سب سے بڑے میلے میں دنیا کے 188 ممالک شرکت کر رہے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت برلن میں پولینڈ کی میزبانی میں ہونے والے سیاحت کے سب سے بڑے میلے آئی ٹی بی کا افتتاح کرتے ہوئے مصر کے وزیر سیاحت منیر عبدالنور نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو جرمن مالیاتی اداروں کی جانب سے چھوٹے قرضے دیئے جانے کا خیرمقدم کیا جائے گا۔
اس موقع پر جرمن وزیر اقتصادیات رائز بروڈرلے نے کہا کہ یورپ بھر میں سپین کے بعد جرمنی سیاحوں میں مقبولیت کے اعتبار سے آج کل دوسرے نمبر پر ہے۔ اس میلے میں دنیا کے 188 ممالک سے آئے ہوئے گیارہ ہزار سے زیادہ نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں جن میں سب سے زیادہ اہمیت مصر اور تیونس کو دی جا رہی ہے۔