تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
9 مارچ 2011
وقت اشاعت: 21:57

گردوں کے تحفظ اور آگاہی سے متعلق عالمی دن کل منایا جائے گا

اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں گردوں کے تحفظ اور آگاہی سے متعلق عالمی دن جمعرات کو منایا جائے گا۔ اس دن کو منانے کا مقصد انسانی صحت کے معیار کو بہتر کرنا ہے تاکہ گردوں کے فیل ہونے سے ہلاکتوں کی شرح کم کی جا سکے۔ عالمی دن کے حوالہ سے آسٹریلیا سے شائع ہونے والے میڈیکل جریدے میں پروفیسر ولیم کوزیر نے اپنے مضمون میں لکھا ہے کہ ورلڈ کڈنی ڈے 2011ء کی سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں یہ طے کیا گیا ہے کہ عوامی سطح پر گردوں کی حفاظت سے متعلق آگاہی کو زیادہ سے زیادہ پھیلایا جائے۔



انہوں نے کہا کہ گذشتہ دہائی میں مختلف ممالک کی حکومتوں اور متعلقہ اداروں نے یہ محسوس کیا کہ گردوں کے مریضوں میں ہلاکتوں کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے جس کی بڑی وجہ اینڈ سٹیج رینل ڈیزیز ہے جس کو اصطلاحی زبان میں ای ایس آر ڈی کہا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ گردوں کی شدید بیماری سی کے ڈی کی وجہ سے لوگوں کو عارضہ قلب کا مرض بھی لاحق ہو رہا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ذیابیطس کا مرض بھی پھیل رہا ہے جبکہ بلند فشار خون یا دیگر نوعیت کے مہلک امراض کی وجہ بھی گردوں کی خرابی سے شروع ہونے لگتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.