تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
10 مارچ 2011
وقت اشاعت: 11:58

چین: بڑے بھائی کی چھوٹے بھائی کے لیے محبت

بیجنگ : چین میں دو جڑواں بھائیوں کی محبت کی لازوال کہانی۔ بڑا بھائی اپنے چھوٹے بھائی کو اس کی بیماری کے باعث آٹھ سال تک اپنی پیٹھ پر اٹھا کر اسکول لے کر جاتا رہا۔



دونوں بھائیوں کو چار سال کی عمر میں ایک بیماری لاحق ہوئی جس کے باعث چھوٹا بھائی ہوئی کوان چلنے پھرنے سے قاصر ہو گیا جبکہ بڑا بھائی ہونگ کوان کچھ عرصہ گزرنے کے بعد صحت یاب ہو گیا۔ بڑے بھائی کا 2009 میں کالج میں داخلہ ہوا مگر چھوٹا بھائی داخلہ امتحان پاس نہ کر سکا تو ہونگ کون نے بھی داخلہ لینے سے منع کر دیا اور اپنے بھائی کے ساتھ اس کی تیاری کے لیے گھر پر رہا۔ ۲۰۱۰ میں دونوں بھائیوں کو اسی کالج میں داخلہ مل گیا۔ ایک اسپتال نے چھوٹے بھائی ہوئی کوان کے آپریشن کی حامی بھری ہے مگر اس کے خاندان کے پاس علاج و معالجے کے لیے کافی رقم موجود نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.