تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
10 مارچ 2011
وقت اشاعت: 13:17

امریکی جریدے نے دنیا کے دس امیرترین افراد کی فہرست جاری کردی

نیویارک : امیر مزید امیر اور غریب مزید غریب ہورہاہے، امریکی جریدے نے دنیا کے دس امیرترین افراد کی فہرست جاری کردی، میکسیکن تاجر کارلوس سلم پہلے جبکہ بل گیٹس دوسرے نمبر پر مالدار ہیں۔



امریکی جریدے فوربز کے مطابق میکسیکو کے تاجر کارلوس سلم ٹیلیکمیونیکیشن کے کاروبار کے ذریعے چوہتر ارب ڈالر کے ساتھ پہلے نمبر پر دنیا کے مالدار شخص ہیں۔ جبکہ مائکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے اثاثوں کی مالیت ستاون ارب ڈالر ہے۔ اسی طرح وال اسٹریٹ کے ویرن پچاس ارب ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ چوتھے نمبر فرانس کے برنارڈ ہیں۔ جو اکتسالیس ارب ڈالر کے اثاثے رکھتے ہیں۔ چالیس ارب ڈالر کے اثاثے رکھنے ولے اوریکل کے بانی امریکی لیری پانچویں نمبر جبکہ بھارتی تاجر لکشمی متل اکتیس ارب ڈالر کے ساتھ چھٹے اور مکیش امبانی ستائیس ارب ڈالر کے ساتھ نو نمبر ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.