11 مارچ 2011
وقت اشاعت: 21:55
چینی پانڈا کے بچوں سے اسپین کے چڑیا گھر کی رونق بحال
بیجنگ : چین کی مادہ پانڈا ہوازئی کے چھ ماہ کے جڑواں بچوں نے سپین کے میڈرڈ چڑیا گھر کی رونق بحال کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پانڈے کے نئے بچوں کے نام ووٹنگ کے بعد رکھے گئے۔ ایک کا نام خو اور دوسرے کا ڈی ڈی رکھا گیا۔ دونوں بچے ایک دوسرے کے ساتھ بہت مانوس ہیں۔ انہیں فیڈر کے ذریعے دودھ بھی پلایا جاتا ہے تاکہ وہ جلدی سے بڑے ہو سکیں۔