تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
12 مارچ 2011
وقت اشاعت: 15:51

آل پاکستان میمن فیڈریشن کے زیر اہتمام تین روزہ قومی نمائش

کراچی : آل پاکستان میمن فیڈریشن کے زیر اہتمام تین روزہ قومی نمائش کا آغاز ایکسپوسینٹر میں ہوگیا ہے جس میں داخلہ مفت ہوگا۔



ایکسپو سینٹر میں آج سے شروع ہونے والی تین روزہ میمن فیڈریشن کے تحت نمائش کا افتتاح ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے کیا۔اس موقع پر فیڈریشن کے صدر احمد چنائے ،شعیب جان محمد،ابو بکر،عارف پاکولا والا بھی موجود تھے۔نمائش میں دو سے زائد مختلف نوعیت کیاسٹال لگائے گئے ہیں جس میں رعایتی داموں پر سامان بھی دستیاب ہوگا۔



آل پاکستان میمن فیڈریشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کا کہنا تھا کہ میمن فیڈریشن دکھی انسانیت کیلئے نہایت فعال کردار ادا کر رہا ہے جبکہ احمد چنائے کا کہنا تھا کہ نمائش میں دو غیر ملکی کمپنیوں سمیت ملک کی نامور کمپنیوں کے اسٹال لگا گئے ہیں جس میں پچیس فیصد رعایتی اشیاء فروخت کی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.