12 مارچ 2011
وقت اشاعت: 17:43
بھارت میں خواجہ سراسیاسی کرسیوں پر بیٹھنے کے لیے بے چین
تامل ناڈو: بھارت میں خواجہ سرا سیاسی کرسیوں پر بیٹھنے کے لیئے بے چین ہیں۔ اور نوکریاں حاصل کرنے کے بعد خواجہ سراؤں نے اب ریاستی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے فارم جمع کرانے کی درخواست دے دی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو کے خواجہ سرا روز وینکاتسین نے چنائےشہر میں میڈیا کو بتایا کہ ان کے ریاستی انتخابات میں حصہ لینے کا مقصد خواجہ سراؤ کے حقوق اور بہبود کیلئے ایوان میں آواز اٹھانی ہے۔انہوں نے ریاستی اسمبلی کے ٹکٹ کیلئے سیاسی پارٹی ڈی ایم ڈی کو درخواست دے دی ہے۔