تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
12 مارچ 2011
وقت اشاعت: 22:9

کراچی:نوجوان کاانگلی پر فرائی پین گھمانے کا عالمی ریکارڈ

کراچی : کراچی کے سترہ سالہ نوجوان شہری نے چونتیس منٹ تیس سیکنڈ تک بغیر رکے اور گرائے انگلی پر فرائی پین گھمانے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ آل پاکستان میمن فیڈریشن کی جانب سے منعقدہ نمائش میں سترہ سالہ نوجوان جواد اقبال گابا بغیر رکے، چونتیس منٹ تیس سیکنڈ تک فرائی پین انگلیوں پر گھماتا رہا۔ اس سے قبل عالمی ریکارڈ اٹلی کے شہری کے پاس تھا جس نے سترہ منٹ سینتالیس سیکنڈ تک بغیر رکے یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔



اس ریکارڈ کو مانیٹر کرنے کیلئے سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری زاہد رضا موجود تھے جن کا کہنا تھا کہ یہ ریکارڈ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کو بھیجا جائیگا تاکہ اس کو عالمی ریکارڈ کے طور پر شامل کیا جاسکے۔ اس موقع پر ریکارڈ بنانے والے طالبعلم جواد اقبال گابا کا کہنا تھا کہ وہ کئی سال سے اس کی پریکٹس کررہے ہیں اور وہ آج کا ریکارڈ قائم کرنے پر اپنے والدین اور پورے وطن کو مبارکباد دیتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.