1 جون 2011
وقت اشاعت: 10:31
جرمنی:نیوکلیئرپاورپلانٹس کیخلاف45کلومیٹرطویل انسانی زنجیر
نیکارویسٹ : جرمنی میں ہزاروں افراد نے جرمن حکومت کی نیوکلیئر پاور پالیسی کے خلاف احتجاج کیا اور پینتالیس کلومیٹر طویل انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی۔
جرمنی کے شہر نیکار ویسٹ ہیم سے اسٹٹ گارٹ تک بنائی گئی انسانی زنجیر میں پچاس ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ جرمن حکومت نیوکلیئر پاور پالیسی پر نظرثانی کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ جاپانی نیوکلیئر پلانٹ دھماکے جیسا خطرہ جرمنی میں بھی موجود ہے۔