1 جون 2011
وقت اشاعت: 10:31
کوئٹہ پسند کی شادی کرنیوالے نوجوان کے والد،بھائی پر تشدد
کوئٹہ : کوئٹہ میں پولیس نے پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کے والد اور بھائی کو گرفتارکرکے ان پر تشدد کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سبی سے تعلق رکھنے والی لڑکی ثانیہ نے اسلام قبول کرتے ہوئے نعمان سے کورٹ میرج کرلی اور تحفظ کے لئے کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں پناہ لے لی ،اطلاع ملنے پر پشتون آباد پولیس نے نعمان کے بھائی پر بد ترین تشدد کیا اور عدالت سے بری کئے جانے کے باوجود پولیس نے تاحال پشتون آباد تھانے میں نعمان کے والد کو قید کررکھا ہے۔