تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 10:36

کراچی : اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کا بسنت میلہ

کراچی :(مفلحہ رحمان) اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کی جانب سے کراچی میں بسنت میلہ منایاگیا، موسم بہار کی آمد آمد ہے اور ایسے میں ہوٹل رمادا پلازہ میں منایا گیا بسنت فیسٹیول ۔ جس کے میڈیا پارٹنر بنے اے آر وائی ڈیجیٹل اور اے آر وائی ذوق۔۔ بسنت فیسٹیول میں کہیں لوگ پتنگ اڑاتے نظر آئے تو کبھی اے آروائی ڈیجیٹل اور اے آروائی ذوق کے اسٹالز پر انجوائے کرتے۔ جہاں اے آر وائی ڈیجیٹل نے انتظام کررکھا تھا مفت مہندی لگانے اور چوڑیاں پہننے کا ۔ وہیں ساتھ ساتھ اے آر وائی ذوق کے اسٹال پر چل رہی تھی لائیو کوکنگ ۔



صرف اتنا ہی نہیں بلکہ اے آروائی ڈیجیٹل کی ہوسٹ اور اے آروائی ذوق کے شیف نے کیا لوگوں کے ساتھ خوب ہلہ گلہ اور بے شمار تحائف تقسیم کئے۔ لوگوں کا کہناتھا کہ ملک کے ایسے ناسازگار حالات کے دوران رمادا پلازا اور اے آروائی نیٹ ورک کی جانب سے تفریح کے ایسے مواقع زندگی میں رنگ بھر دیتے ہیں۔ یوں ایک بار پھر اےآروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک نے باندھے رکھا رشتہ زبدگی کا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.