1 جون 2011
وقت اشاعت: 10:38
مصر کی عوامی تحریک کینوس پرآگئی
قاہرہ : مصری مصور نے سابق صدر حسنی مبارک کے بتیس سالہ اقتدار کے خلاف اٹھارہ روزہ عوامی تحریک کو کینوس میں اتاردیا۔قاہرہ کی آرٹ گیلری میں طاحہ الکیرانی کی پینٹنگز کو نمائش کے لئے پیش کیا گیا۔
نمائش میں اٹھارہ روزہ انقلابی تحریک کے مختلف مناظر کو کینوس پر اتارا گیاہے۔نمائش کو دیکھنے کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی۔اس موقع پر طاحہ الکیرانی نے بتایا کہ نمائش میں پیش کی گئی بیشتر پینٹنگز انقلاب سے پرانی ہیں تاہم اس وقت وہ انہیں نمائش کے لئے پیش نہیں کرسکتے تھےمگر اب وہ اور دوسرے لوگ اپنے جذبات کے اظہار کے لئے آزاد ہیں۔