تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 10:45

پہلی جنگ عظیم کے دوران لاپتہ ہو جانے والی آبدوز مل گئی

ایمسٹر ڈیم: پہلی جنگ عظیم کے دوران لاپتہ ہو جانے والی آبدوز ڈچ جزیرہ ٹریشیلنگ سے مل گئی۔ ڈچ وزارت دفاع سے جاری بیان کے مطابق جرمنی کی پہلی جنگ عظیم میں لاپتہ ہو جانے والی ایس ایم یو 106 آبدوز جس میں عملے کے 40 سے زیادہ ارکان سوار تھے ڈنمارک کے شمال میں جزیرہ ٹریشیلنگ کے سمندر کی تہہ سے مل گئی ہے۔



اس آبدوز کی وہاں موجودگی کی سب سے پہلے نشاندہی اکتوبر 2009ء میں ڈچ بحریہ کے ایک جہاز نے کی تاہم اس کا اعلان اب کیا جا رہا ہے کیونکہ اس عرصہ کے دوران آبدوز سے وابستہ تمام واقعات کی مکمل چھان بین کی گئی۔ یہ آبدوز 1917ء میں جنگ کے دوران لاپتہ ہوئی تھی، اس کے عملے کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دی گئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.