1 جون 2011
وقت اشاعت: 10:53
برطانیہ میں بندروں نے ایک مرسڈیز کار کا پوسٹ مارٹم کر ڈالا
لندن: برطانیہ میں بندروں نے ایک مرسڈیز کار کا پوسٹ مارٹم کر ڈالا۔ ولٹ شائر کے سفاری پارک میں بندروں کا علاقہ ترقیاتی کام کی وجہ سے دو سال سے بند ہے۔ پارک کے وارڈنز نے بندروں کو تفریح کا بھرپور موقع فراہم کرنے کیلئے مرسڈیز کار بندروں کے علاقے میں کھڑی کردی۔ جس پر دو سوٹ کیس اور کھانے پینے کی اشیاء رکھی گئی تھیں۔ پھر کیا تھا۔ سو کے قریب بندروں نے کار پر دھا وا بول دیا۔ سوٹ کھولے، کپڑے نکالے، کھانے کو کچھ ملا ، لے اڑے۔۔ اس کے بعد بھی بعض بندروں نے کار کے ویل کور اور سائیڈ گلاسز تک کھول ڈالے ۔۔۔