تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 10:55

جاپان ایٹمی حادثہ:کینسرکا مرض بڑھنے کا خدشہ

ٹوکیو : جاپان میں ایٹمی ری ایکٹرز سے پھیلنے والی تابکاری سے علاقے میں کینسرکا جان لیوا مرض بڑھنے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔



جوہری ری ایکٹر کے سانحے سے پیدا ہونے والے تابکاری سے متاثر ہونے والوں میں تھائی رائیڈ اور خون کے سرطان کے امکانات خطرناک حد تک بڑھ جاتے ہیں ۔ یوکرین کے چرنوبل ری ایکٹر کے سانحے کو پچیس سال گزرنے کے باوجود تھائی رائیڈ کینسر کے کیسز آج بھی سامنے آرہے ہیں۔



سائنسدانوں کا خیال ہے کہ تابکاری کی ایک سو ملی سیورٹس سے کم مقدر زیادہ خطرناک نہیں۔ مگر پانچ سو ملی سیورٹس تابکاری سے لیوکیمیا، چھاتی، جگر، پھپیھڑوں، مثانہ، معدہ اور دیگر اعضاء کے کینسر کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.