تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 10:57

ورزش کیجئے، آنت کے کینسر سے بچیں

نیویارک : یوں تو ورزش کرنے کے فوائد سب ہی جانتے ہیں لیکن امریکی تحقیقی ادارے میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق روزانہ صرف تیس منٹ کی ورزش آنت کے کینسر سے بچا سکتی ہے۔



یہ تحقیق امریکی محققین نے کی ہے جسے برٹش جرنل آف کینسر میں شائع کیا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ جو افراد باقاعدگی سے ورزش کرتے ہیں اُن کی آنت میں غیر طبعی افزائش کے نمودار ہونے کے امکانات میں تیس فیصد تک کمی ہو جاتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ہر روز صرف تیس منٹ تک مناسب ورزش کی جائے تو دنیا بھر میں آنت کے کینسر کے ہزاروں کیسز سے بچا جا سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.