1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:14
مصری ایئرلائن نے اسرائیل کو دنیا کے نقشے سے غائب کردیا
قاہرہ : مصری ایئرلائن نے اسرائیل کو دنیا کے نقشے سے غائب کردیا۔ایئرلائن کی جانب سے مسافروں کی سہولت کے لئے جاری نقشے میں اردن کو بحیرہ اوقیانوس تک پھیلا دکھایا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مصری ایئرلائن ایجپٹیئرز کی ویب سائٹ پر دنیا کے نقشے میں اسرائیل کی جگہ اردن کو دکھایا گیا ہے۔جس کے باعث تل ابیب جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔مصری ایئرلائن کی چار پروازیں ہفتے میں اسرائیل جاتی ہیں۔نقشے میں تبدیلی سے متعلق مصر یا اسرائیل کی جانب سے سرکاری سطح پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔