1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:9
چین: زلزلہ زدہ علاقوں میں امدادی کاموں کیلئےجدید روبوٹس تیار
بیجنگ: چین نے زلزلہ زدہ علاقوں میں امدادی کاموں کے لئے روبوٹس تیار کرلئے ۔روبوٹس ملبے تلے لوگوں کو ڈھونڈنے،نکالنے اور دیگر امدادی کاموں میں حصہ لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ریسکیو روبوٹس شیانگ انسٹیٹیوٹ آف آٹو میشن نے چائینیز اکیڈمی آف سائنسز کے تعاون سے تیار کئے گئے ہیں۔ڈیزائنرز کا کہنا ہے کہ روبوٹس تنگ اورمشکل جگہوں سے نکلنے کے لئے اپنی جسامت میں تبدیلی کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔
اس کے علاوہ امدادی کاموں کیلئے کارآمد بنانے کے لئے روبوٹس میں کیمرے،آڈیو ویڈیو آلات اور لائف ڈیٹکٹرز بھی نصب کئے گئے ہیں۔جن کے باعث روبوٹس انسانوں کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے انسانی جانیں بچانے کا کام کرسکتے ہیں۔