1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:19
بولیویا میں خوشیوں کا موسم، کارنیول میں ہزاروں افراد کی شرکت
بولیویا: بولیویا میں خوشیوں کا موسم آگیا ہے۔ ہزاروں کسان رنگ برنگے لباس میں مشرقی شہر ترابوکو کی سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
خوشیوں کی وجہ پھلوں کا سیزن ہے جس کا پیغام کسانوں کی زندگی میں پریشانیوں کے خاتمے کا ہے۔ ہزاروں کسان پھلوں کو کھمبے میں لگا کر اس کے گرد رقص کرتے ہیں۔ اس موقع پر مقامی موسیقی کی دھنوں پر روایتی رقص کیا جاتا ہے۔ بولیویا میں یہ کارنیوال کئی سالوں سے ہو رہا ہے۔