تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:21

چاق و چوبندافراد کو آنت کے کینسر کا خطرہ کم ہوجاتا ہے

نیویارک: ایک نئی تحقیق کے مطابق جسمانی طور پر چاق و چوبند رہنے اور روزانہ مناسب ورزش کرنے سے آنت کے کینسر کا خطرہ خاصی حد تک کم ہو جاتا ہے۔



امریکی محققین کی یہ تحقیق برٹش جرنل آف کینسرمیں شائع کی گئی ہےمحققین کےمطابق جو افراد باقاعدگی سے ورزش کرتے ہیں ان کی آنت میں غیر طبعی افزائش کے نمودار ہونے کے امکانات میں 30 فیصد تک کمی ہو جاتی ہے۔



ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ہر روز صرف 30 منٹ تک مناسب ورزش کی جائے تو دنیا بھر میں آنت کے کینسر کے ہزاروں کیسز سے بچا جا سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.