1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:28
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ارتھ آور منایا جارہا ہے
اسلام آباد : عالمی درجہ حرارت میں اضافے اور توانائی کی بچت سے متعلق شعور اجاگرکرنے کیلئے دنیا بھرمیں آج ارتھ آور منایا جا رہا ہے۔ اس دوران کم از کم ایک گھنٹے کیلئے غیرضروری لائٹس اور بجلی کےآلات بند رہیں گے۔
اقوام متحدہ کے ادارے ڈبلیوڈبلیوایف کےتحت ہرسال مارچ کےآخری ہفتہ کو ارتھ آور منایاجاتاہے۔اقوام متحدہ کےمطابق رواں سال سے مہم کااگلامرحلہ شروع ہورہاہے،جس میں عوام سے ایک گھنٹے سےزیادہ غیرضروری لائٹس اوربجلی کےآلات بندرکھنے کی اپیل کی جائےگی۔ ارتھ آور کاآغاز دوہزار سات میں آسٹریلیا کےشہر سڈنی سے کیا گیا۔ جس کےاگلےسال سے یہ عالمی ایونٹ بن گیا۔رواں سال ایک سو تیس ممالک کے چھوٹے بڑے چھ ہزار شہروں میں ارتھ آورمنایاجائےگا۔