1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:29
کم نیند بھی بیماری ہے،علاج کرایا جائے،تحقیق
لندن : برطانوی ادارے مینٹل ہیلتھ فاؤنڈیشن کی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ نیند کم آنا ایک بیماری ہے جس کا علاج کرانا ضروری ہوتا ہے۔
فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ننید کی کمی اور خراب رشتے، توانائی کا کم ہونا اور توجہ مرکوز کرنے کی استطاعت ختم ہونے میں ربط پایا گیا ہے۔ یہ بات پہلے ہی معلوم ہوچکی ہے کہ صحیح طریقے سے نیند نہ آنے سے ڈپریشن، دفاعی نظام میں کمی اور امراض قلب جیسی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔