تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:31

مری: چین کی ترقی کا سفر، آرٹس کونسل میں تصویری نمائش

مری: پاکستان میں چین کے قونصلر برائے ثقافت ینگ لن ہائے نے پاک چین دوستی کیلئے قرار دیئے گئے سال دوہزار گیارہ کے سلسلے میں مری آرٹس کونسل کے زیراہتمام چین کی ترقی کے سفر پرمشتمل تصویری نمائش کا افتتاح کیا۔



انھوں نے پاک چین دوستی کولازوال قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان چین کی دوستی دوسگے بھائیوں کی طرح ہے جو ہر آزمائش میں پوری اترتی ہے، اوروقت کے ساتھ ساتھ یہ دوستی مضبوط سے مضبوط تر ہوتی رہے گی۔



انھوں نے کہا کہ چالیس سال پہلے جب چین اتنا ترقی یافتہ نہیں تھا ، تب پاکستان ہی تھا جس نے ہر شعبہ میں چین کی مدد کی۔ اب چین بھی پاکستان کی ترقی کے لیے ہر شعبہ میں مدد اور تعاون کرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.