تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:32

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ارتھ آور،اہم عمارتوں برقی آلات بند

کراچی : عالمی درجہ حرارت میں اضافے اور توانائی کی بچت سے متعلق شعور اجاگرکرنے کیلئے دنیا بھرمیں آج ارتھ آورمنایا گیا ۔اس دوران کم از کم ایک گھنٹے کیلئے غیرضروری لائٹس اور بجلی کےآلات بند کردیئےگئے ۔



پاکستان میں رات ساڑھے آٹھ بجے اہم عمارتوں میں نصب بجلی کےغیرضروری آلات بند کردیئےگئے۔اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کی تمام لائٹس بندکردی گیئں۔ کراچی میں مزارقائد پردیئے جلاکرارتھ آورمنایاگیا۔ اے آروائی نیوزکے اسٹوڈیواور نیوزروم میں بھی ارتھ آور منایا گیا ۔



اس سے قبل نیوزی لینڈ کےشہرفجی میں مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے آٹھ بجے ایک گھنٹے کیلئےبجلی کے غیرضروری آلات بند کرکے ارتھ آور کاآغازکیاگیا۔جس کےبعدآسٹریلیا کے شہر سڈنی کےہاربربرج پرارتھ آورمنایاگیا۔ دوہزار سات میں اسی جگہ سب سے پہلے ارتھ آور منایا گیا تھا۔جس کےبعد سے یہ عالمی ایونٹ بن گیا۔



ارتھ آور کے موقع پر اوپیرا ہاؤس سڈنی سے لے کردبئی کے برج الخلیفہ تک ایک گھنٹے کیلئے اہم عمارتوں اورشہروں میں کم از کم ایک گھنٹے کیلئے بجلی کے غیرضروری آلات بند کیے جائیں گے۔ رواں سال ایک سو تیس ممالک کے چھوٹے بڑے چھ ہزار شہروں میں ارتھ آورمنایاجارہاہے۔اقوام متحدہ کے ادارے ڈبلیوڈبلیوایف کےتحت ہرسال مارچ کےآخری ہفتہ کو ارتھ آور منایاجاتاہے۔اقوام متحدہ کےمطابق اس مہم کا اگلامرحلہ آج سے شروع ہورہاہے، جس میں عوام سے ایک گھنٹے سےزیادہ غیرضروری لائٹس اوربجلی کےآلات بندرکھنے کی اپیل کی گئی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.