1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:33
شکراورچکنائی کی زیادتی بچوں کی ذہانت کومتاثرکرتی ہے،ماہرین
برسٹل : برطانیہ میں بچوں سے متعلق کی گئی تحقیق کے مطابق کمسنی میں شکر اور چکنائی کی زیادتی بچوں کی ذہانت کو شدید متاثر کر سکتی ہے۔
برطانوی ماہرین نے جنوبی شہر برسٹل میں تین سے پانچ سال تک کی عمر کے ایک ہزار سے زائد بچوں پر مشاہدہ کیا۔ پانچ سال تک جاری رہنے والی اس تحقیق کے دوران بچوں میں شکر اور چکنائی والی خوراک کا زیادہ مقدار میں استعمال کرایا گیا۔ جس کے بعد موازنہ کرنے پر معلوم ہواکہ ان کا اوسط آئی کیو صحت مند غذا مثلا سلاد، پھل کھانے والے بچوں سے پانچ پوائنٹس کم تھا۔