1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:36
تلخ کے بجائے خوشگوار واقعات کو یاد کریں ، ماہرین صحت
نیویارک : ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ تلخ اور بری یادوں کے بجائے خوشگوار واقعات یاد کرنے سے ذہنی انتشار میں کمی لائی جاسکتی ہے۔
اب تک تو یہ کہا جاتا تھا کہ برے تجربے کو یاد رکھنا چاہیئے لیکن موجودہ دور میں بڑھتے ہوئے مسائل دیکھ کر ماہرین نفسیات اور ماہرین صحت نے اس بات پر اکتفا کیا ہے کہ بری اور تلخ یادوں کو دہرانے سے آپ کو اس بات کا یقین ہوجاتا ہے کہ ایسا ایک بار پھر ہوسکتا ہے ، جس سے انسان میں منفی سوچ پروان چڑھتی ہےاور وہ مزید مسائل کا شکار ہوجاتا ہے۔ اسلئے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اچھی اور خوشگواریادیں دہرائیں اور تلخ باتوں کو بھول جائیں تاکہ زندگی میں مایوسی کے بجائے امید کی کرن شامل ہوجائے۔