1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:38
عمر ڈھلنے کے ساتھ انسان کی مثبت سوچ پروان چڑھتی ہے ،تحقیق
لندن: ایک عام خیال یہ ہے کہ چالیس سال کے بعد انسان کی عمر ڈھلنے لگتی ہے۔ مگر یونی ورسٹی آف لندن کے پروفیسرز کی ایک تحقیق کے مطابق انسان میں اطمینان اور مثبت رہنے کا رجحان چالیس سال کی عمر کے بعدبڑھتا ہے۔
تحقیق کے مطابق عمر گزرنے کے ساتھ ساتھ انسان میں پختگی اور ذمہ داریوں کا احساس برھتا ہے اور اچھی صحت، پائیدار آمدنی اور رشتے داروں اور دوستوں کے ساتھ استوار تعلقات خوش رہنے میں مزید مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔ تحقیق میں مزید کہا گیا کہ نو عمری میں لوگ کم خوش رہتے ہیں بہ نسبت اس کے جب وہ پختگی کی عمر کو پہنچتے ہیں جہاں انھیں اپنا کیئریر بنانا ہوتا ہے اور اپنی فیملی کو سپورٹ کرنا ہوتا ہے۔