1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:39
مغل شہنشاہ اورنگ زیب کی تلوار علی گرھ یونی ورسٹی سے مل گئی
علی گڑھ: بھارت کی علی گڑھ یونی ورسٹی میں مغلیہ بادشاہ اورنگ زیب کی تلوار ایک الماری سے ملی ہے۔ یہ تلوار علی گرھ یونی ورسٹی کی مولانا آزاد لائیبریری کی ایک الماری سے معمول کی جانچ کے دوران ملی ہے۔ تلوار پرسونے میں لکھے گئے الفاظ سے ظاہر ہوتا ہے کہ مغل شہنشاہ اورنگ زیب کو جنگ جیتنے پر تحفے میں دی گئی تھی۔ اس تلوار کا یونی ورسٹی کے ریکارڈ میں کہیں اندراج نہیں۔
ایشیا کی اس دوسری سب سے بڑی لائیبریری میں کئی الماریاں ایسی ہیں جنہں سالوں سے کھولا نہیں گیا۔ تلوار کے بارے میں کچھ یقین سے نہیں کہا جا سکتا کہ یہ کہاں سے آئی اور کب سے یونی ورسٹی میں رکھی ہے۔ علی گڑھ یونی ورسٹی کو سولہ شاہی خاندانوں نے مختلف اوقات میں نوادرات دیے اور کہا جا رہا ہے کہ یہ تلوار انھی نوادرات میں سے ایک ہے۔