1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:42
ایلین رابرٹ نے دبئی کے برج الخلیفہ پر چڑھنے کا اعلان کردیا
دبئی : فرانس کے ایلین رابرٹ نے دبئی کے برج الخلیفہ پر چڑھنے کا اعلان کردیا ہے۔ایلین رابرٹ کئی بلند و بالا عمارتوں پر بغیر رسیوں سے چڑھ کی شہرت حاصل کرچکے ہیں۔
انہوں نے آٹھ سو اٹھائیس میٹر بلند برج الخلیفہ کو سہہ پہر ساڑھے چار بجے چڑھنا تھا مگر خراب موسم اور تندو تیز ہوا کے باعث فیصلہ شام چھ بجے تک موخر کردیا۔ ایلین رابرٹ کا کہنا ہے کہ برج الخلیفہ کی تعمیر کے دوران ہی انہوں نے اس پر چڑھنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔