1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:20
این آراو کیس، اب تک کتنے لوگ ملازمتوں سے ہاتھ دھوبیٹھے؟
اسلام آباد : این آراوکیس کی سماعت کے آغاز سے اب تک وزارت قانون ،نیب اور وکالت کے شعبے سے وابستہ متعدد افراد اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
کیس کی پیروی درست طور پر نہ کرنے پر پراسیکوٹر جنرل نیب دانشور ملک ، ڈپٹی پراسیکیوٹر عبدالبصیر قریشی ، صدر کے خلاف سوئس عدالت کو خط لکھے جانے کے حوالے سے بھیجی گئی سمری کا ریکارڈ عدالت میں پیش نہ کرنے پر سیکرٹری قانون عاقل مرزا ، اٹارنی جنرل انور منصور ، ڈپٹی اٹارنی جنرل شاہ خاور ، وفاق کے وکیل کمال اظفر ،اور ایڈوکیٹ آن ریکارڈ راجہ عبدالغفور اپنے عہدوں سے دستبردار ہوچکے ہیں جبکہ سولسٹر جنرل ناصر علی کی ملازمت بھی خطرے میں ہے۔