2 جون 2011
وقت اشاعت: 14:41
دیر سے سونے والوں کا وزن زیادہ بڑھتا ہے
ماہرین صحت نے انکشاف کیا ہے کہ جو افراد رات کو دیر سے سوتے ہیں ان کا وزن بڑھنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔
شہروں کی پُررونق زندگی میں عموما رات کو دیر تک جاگنے کی عادت ہوجاتی ہے جو صورت کیلئے نقصان دہ تو ہے ہی، ساتھ ہی وزن بھی بڑھاتا ہے۔
امریکہ میں کی گئی تحقیق کے مطابق جو لوگ رات کو دیر گئے کام کرتے ہیں یا انہیں جاگنے کی بیماری ہوتی ہے ان کے وزن میں صبح اٹھنے والے لوگوں کی بنسبت وزن بڑھنے کا خطرہ زیادہ ہوتاہے۔ اس لئے جلدی سوئیں اور صحت بنائیں۔